چینی کمپنی نیپال میں پن بجلی گھروں کی پیداوار کے حوالے سے ایک فزیبلیٹی رپورٹ بنائے گی

0

چائنا تھری گارجز کارپوریشن کی شنگھائی شاخ نے حال ہی میں نیپال کی وزارت توانائی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت چینی کمپنی نیپال میں پن بجلی گھروں کی پیداوار کے حوالے سے ایک فزیبلیٹی رپورٹ اور ان کےماحولیاتی اثرات کا جائزہ لے گی ۔
“سیتی ریور سکس” پن بجلی گھر سے کل 642میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی جب کہ ” ٹو اینڈ تھری سن کوشی ” بجلی گھر سے بالترتیب 1110 اور536 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔مذکورہ بجلی گھر نیپال میں پیداواری صلاحیت کے لحاظ سے پن بجلی گھروں میں پیش پیش ہیں۔
اطلاعات کے مطابق چائنا تھری گارجز کارپوریشن کی شاخی کمپنی نیپال میں اس شعبے میں خدمات فراہم کرنے والی پہلی چینی کمپنی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY