چین آئندہ پانچ برسوں میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ملکوں اور علاقوں سے بیس کھرب امریکی ڈالرز کی مصنوعات درآمد کرے گا

0

چودہ تاریخ کو دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کے دوران “تجارتی رابطوں کے فروغ ” کے عنوان سے ایک اعلی سطح کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت تجارتی روابط کے فروغ اور تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران چینی وزیر تجارت چونگ شان نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت تجارت کو فروغ دینے کے لیے چین نے پانچ اقدامات کا تعین کیا ہے جس کے مطابق چین  آنے والے پانچ برسوں میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ملکوں سے بیس کھرب امریکی ڈالرز کی مصنوعات درآمد کرے گا، دو  ہزار اٹھارہ میں درآمدات کے حوالے سے بین الاقوامی نمائش کا انعقاد  کیاجائےگا،متعلقہممالکاورعلاقوںکے ساتھ آزاد تجارتی ذونز کی تعمیر کی جائے گی،تیس سے زیادہ ملکوں کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کیے جائیں گے،اقتصادی و تجارتی صنعتی پارکس کی مشترکہ تعمیر  کیجائےگی  اور چین دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کی صلاحیتوں کو  بہتر بنانے میں معاونت فراہم کرئے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here