پندرہ مئی کی صبح دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کے گول میزسربراہی اجلاس کے پہلے مرحلے کی کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے اس کانفرنس میں شرکت اور صدارت کی۔اس کے علاوہ انہوں نے اجلاس میں شریک دوسرے ممالک کے راہنمأوں اور بین الاقوامی اداروں کے عہدیداروں کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر اور تعاون پر بات چیت کی ۔