تھنک ٹینکس کی پانچویں عالمی سمٹ پندرہ تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ایک سو سے زیادہ چینی اور غیرملکی دانشوروں نے اجلاس میں شرکت کی اور پائیدار ترقی سمیت موضوعات پر گفتگو کی۔شرکا نے یہ خیال ظاہر کیا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو اور اس سے متعلق تعمیراتی عمل دنیا کی ترقی اور انتظام و انصرام کے سلسلے میں نئی قوت محرکہ فراہم کرے گا۔
سمٹ کے دوران چار گول میز کانفرنسز منعقد کی گئیں۔ان اجلاسوں میں شرکا نے عالمگیریت کی نئی پیش رفت، نئے چیلنجز ، نئے مواقعے، اور نئے اقدامات ، پائیدار ترقی، دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو اور متعلقہ ملکوں کی ترقیاتی حکمت عملی کی ہم آہنگی نیز علاقائی و عالمی امن و استحکام سمیت موضوعات پر تبادلہ خیال کیا