چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کے دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب پر عالمی برادری کا مثبت تبصرہ

0

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے چودہ تاریخ کو دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کی افتتاحی تقریب میں  “دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو ایک ساتھ مل کر آگے بڑھایا جائے “کے موضوع پر خطاب کیا۔عالمی برادری کی جانب سے تبصرے میں چین کے پیش کردہ تصور کو سراہا گیا اور چین کے ساتھ خوشحالی کی تکمیل کی توقع کا اظہار کیا گیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم کے سفارتی مشیر سرتاج عزیز نے چین پاکستان  اقتصادی راہداری کو مثالی کہا  اور کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری سے نہ صرف خطے کے لاکھوں افراد کی غربت کے خاتمے میں مدد ملےگی  بلکہ معیشت کی یکجہتی سے خطے کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کو آگے بڑھایا جا  سکے گا اس سےانتہا پسندی اور دہشت گردی کو جلد ختم کیا جا سکے گا۔
پاک چین میڈیا فورم کے سربراہ ہیری  نے کہا کہ چین نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے لئے سلک روڈ فنڈ پر  دس کھرب چینی یوآن کا سرمایہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ رکن ممالک کو دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو میں اپنے فرائض اور خدمات کی ادائیگی کے لئے ایک مثال ہے، تاکہ خطے اور سارے دنیا ان ثمرات سے استفادہ حاصل  کر سکے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY