دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کا گول میز سربراہ اجلاس بیجنگ میں منعقد

0

دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کا گول میز سربراہ اجلاس چودہ اور پندرہ تاریخ کو  بیجنگ میں منعقد ہوا۔چینی صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور اجلاس میں شریک رہنماوں کے ساتھ پالیسیوں اور  حکمت عملی کی ہم آہنگی، شراکت دار تعلقات کی ترقی، اور  باہمی تعاون کے فروغ سمیت موضوعات پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ اینیشیٹیو چین نے پیش کیا ہے تاہم  یہ پوری دنیا کے لئے ہےجس میں تمام ممالک شریک ہو سکتے ہیں اور  کسی کو مسترد نہیں کیا جائیگا۔
اطلاع کے مطابق   گول میز سربراہ اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ پریس اعلامیہ جاری کیا جائیگا جس میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق  مختلف فریقوں کے اتفاق رائے  بیان کئے جائیںگے۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY