دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو دنیا کے غریب اور پسماندہ علاقوں کے لیے ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

0

پاکستان کے وفاقی وزیر  ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بیجنگ میں چائنا ریڈیو انٹر نیشنل کی اردو سروس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  چینی صدر کا دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ایک تاریخی اقدام ہے اور یہ نہ صرف علاقائی سطح پر بلکہ دنیا کے غریب اور پسماندہ علاقوں کے لیے ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کے لوگ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ چین نے پہلے خود کو غربت اور پسماندگی سے نکالا ہے اور اب ترقی خوشحالی کے ثمرات کو دیگر دنیا تک منتقل کر رہا ہے۔چینی قوم اپنی صلاحیتوں اور دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت دنیا کو ترقی و خوشحالی دے گی اور لوگوں کے دلوں کو بھی جیتے گی۔دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم میں دنیا بھر سے مندوبین نے شرکت کی ہے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنےکا پلیٹ فارم میسر آ یا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ پاکستان میں سی پیک کے تحت ترقیاتی منصوبے کامیابی سے جاری ہیں اور دنیا کے دیگر ممالک سی پیک سے سیکھ سکتے ہیں  ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here