تیرہ تاریخ کی صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بم دھماکہ ہوا جس کے باعث دو سرکاری ملازم جاں بحق اور دیگر دو افراد ذخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک منی بس کے ساتھ نصب کیا گیا تھا اور دھماکہ صبح رش کے اوقات میں ساڑھے سات بجے کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ بس پانی فراہم کرنے والے سرکاری محکمے کے اہلکاروں کو لے کر جا رہی تھی۔ابھی تک کسی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔