چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی تجویز بہت بروقت ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

0

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چودہ تاریخ کو بیجنگ میں منعقدہ دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا اور یورپ کے عوام قدیم دور سے  باہمی تبادلے اور دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں ۔ایک دوسرے کو  سمجھنا،اعتماد اور روایتی دوستی اکیسویں  صدی میں تعاون کےلئے  نہایت اہم ہے۔خاص طور پر موجودہ دنیامیں مختلف خطرات اور چیلنجز درپیش ہیں،اس لئے عالمی معیشت  کے مستحکم اضافے کے بغیر  ان مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نشاندہی کی کہ اب  یوریشیائی انضمام   کی ترقی ہو رہی ہے،بہت زیادہ  منصوبوں کو عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ یوریشیائی اقتصادی یونین کے رکن ممالک مثبت طور پر “دی بیلٹ اینڈ روڈ   ” تجاویز  کی حمایت کرتے ہیں .افتتاحی تقریب میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کی جانے والی توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، صنعتی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے بارے میں تجاویز  بہت بر وقت ہیں۔جس سے یکجہتی  کے مسائل پر چین کے جدید نقطہ نظر  کا اظہار ہوتا ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY