چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی روسی صدر سے ملاقات

0

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چودہ تاریخ کو بیجنگ میں روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ چین اور روس خوشگوار ہمسایہ ممالک ، اچھے دوست اور بہترین   شراکت دار ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ پیچیدہ عالمی صورتحال کے پیش نظر چین اور روس نے اپنی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے اہم مساَئل کے حل کے لیے مشترکہ کوشش کی اور علاقائی اور عالمی امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ مئی دو ہزار پندرہ میں چین اور روس نے دی بیلٹ اینڈ روڈ  کی تعمیر  کو  یوروایشائی اقتصادی یونین سے منسلک کرنے پر اتفاق کیا ہے اور اس کے بعد  گذشتہ دو برسوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیتے ہوئے زبردست پیش رفت ہوئی ہے ۔ اور آئندہ ایک عرصے میں چین اور روس شانگ ہائی تعاون تنظیم کی ترقی اور دی بیلٹ اینڈ روڈ  کی تعمیر  اور یوروایشا اقتصادی یونین کے درمیان رابطے کی مضبوطی کے لیے مزید کوشش کریں گے ۔

اس موقع پر روسی صدر پیوٹن نے دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کی افتتاحی  تقریب کی کامیابی پر مبارک باد دی ۔ انھوں نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  اور موجودہ فورم نہایت اہم ہے ، اس سے مختلف ممالک کے درمیان اقتصادی تبادلوں اور تعاون میں مدد ملے گی ۔ انھوں نے کہا کہ فریقیں کو تجارت ، توانائی ، مشینری ، تعلیم ،سیاحت اور اسپورٹس سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہیے ۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY