چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے گیارہ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔چین اس فورم سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے مختلف ساتھیوں کے ساتھ تعاون پر تبادلہ خیال کرے گا اور مشترکہ ترقی کی کوشش کرے گا۔
اسی دن ایک رسمی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اس وقت تک انتیس غیرملکی راہنما،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت اہم عالمی تنظیموں کے تین راہنما سربراہی راؤنڈ ٹیبل سمٹ سمیت دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔ایک سو تیس ممالک سے پندرہ سو مہمان فورم میں شریک ہونگے۔
گنگ شوانگ نے کہا کہ فورم میں افتتاحی تقریب،اعلی سطحی اجلاس،راؤنڈ ٹیبل سمٹ سمیت تین اہم حصے شامل ہیں۔چینی صدر شی جن پھنگ فورم کے بعد اہم ثمرات سے آگاہ کریں گے۔اس کے علاوہ چین راؤنڈٹیبل سمٹ میں شریک متعلقہ ممالک کے ساتھ مشترکہ اعلامیہ جاری کرے گا۔علاوہ ازیں تعاون کی سلسلہ وار دستاویزات پر بھی دستخط ہونگے۔