چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے بارہ تاریخ کو بیجنگ کی ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ برطانیہ اور امریکہ کے راہنما دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے عالمی تعاون فورم میں شرکت کے لیے وفود بھیجیں گے۔
اس وقت تک کل انتیس ملکوں کے سربراہ،سو سے زائد ملکوں کی سیاسی و تجارتی حلقوں کی شخصیات مذکورہ فورم میں شرکت کریں گی۔
گنگ شوانگ نے بتایا کہ امریکی صدر کے خصوصی معاون ایک وفد کے ہمراہ فورم میں حصہ لیں گے۔برطانیہ اور جرمنی کے رہنماؤں نے اس فورم میں شرکت کے لیے خواہشات کا اظہار کیا تھا ،تاہم ان ملکوں کے اندرونی سیاسی عمل کی وجہ سے وہ شرکت نہیں کر سکتے۔اس لیے وہ خصوصی نمائندے بھیجیں گے۔