چین اور نیپال نے دی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی یادداشت پر دستخط کئے

0

چین اور نیپال نے بارہ تاریخ کو نیپالی وزارت خارجہ میں دی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی یادداشت پر دستخط کئے۔ نیپال میں تعینات چین کی سفر یو حونگ نے دستخطوں کی تقریب میں کہا کہ نیپال نے پہلے سے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی حمایت اورشمولیت کا اظہار کیا ہے۔تعاون کی یادداشت پر دستخط سے فریقین کے تعاون کو مزید فروغ دیں گئے ۔ چودہ مئی سے دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم بیجنگ میں منعقد ہوگا۔چین کو امید ہے کہ تمام فریقوں کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا اور عالمی معیشت کی ترقی اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لئے زیادہ مضبوط بنیاد اور بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

نیپال کے وزیر خارجہ پرکاش شرن ماہات نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو میں شمولیت نہایت اہم ہے۔جو نیپال اور چین کے درمیان دوستی اور تعاون کا ایک نیا باب لکھے گی۔نیپال کو چین کی سرمایہ کاری اور تعاون کی زبردست ضرورت ہے۔دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ،نیپال میں بنیادی تنصیبات کی تعمیر، نیپال اور چین کے درمیان تجارتی خسارے کی کمی اور نیپال میں عوام کی فلاح و بہبود کی بہتری کے لئے اہم کردار ادا کرے گی۔چین سے تعاون کے دوران نیپال چین کے ترقی یافتہ تجربات سے استفادہ حاصل کرے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY