دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو نئی عالمگیریت کے قیام کا انجن بن جائے گا، چین میں سری لنکا کے سفیر

0

چین میں سری لنکا کے سفیر صاحب کرونا سہنا کوڈیتو واکو نے حال ہی میں سی آر آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو نئے عالمگیریت کے قیام کے لئے انجن بنے گا۔ انہوں نے کہا کے دی بیلٹ ایند روڈ انیشیٹو سری لنکا کی قومی ترقی کی اسٹریٹجی سے وابستہ ہے۔ سری لنکا کی حکومت اس انیشیٹو کو بڑی اہمیت دیتی ہے اور سری لنکا ، چینی حکومت کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ، نیپال کےکونسلر ہریش چندرا گھمری نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم عالمی اقتصادی ترقی کا فورم ہوگا۔ جس پر پوری دنیا بڑی توجہ دے رہی ہے۔ ان کے خیال میں دنیا بھر میں یہ انیشیٹو جتنا مقبول ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے ذریعے مختلف ملکوں کے درمیان باہمی دوستانہ تعلقات، ثقافتی تبادلوں اور اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید آگے بڑھایا جاسکے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY