چین کی ترقی و اصلاحات کے قومی کمیشن کے نائب صدر وانگ شیاؤ تھاؤ نے دس تاریخ کو کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کے ایک اہم حصے کی حیثیت سے، اعلی سطحی اجلاسوں میں پندرہ سو چینی اور غیر ملکی افراد شرکت کریں گے۔ ان میں ایک سو تیس ملکوں اور ستر سے زائد بین الاقوامی تنظیموں سے آئے ہوئے آٹھ سو پچاس غیر ملکی مہمان شامل ہیں۔
وانگ شیاؤ تھاؤ نے اسی دن ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اعلی سطحی اجلاس چودہ مئی کو منعقد ہونگے۔ اجلاسوں میں بنیادی تنصیبات، صنعتی سرمایہ کاری ، اقتصادی وتجارتی تعاون، توانائی و وسائل، مالیاتی تعاون، ثقافتی تبادلے ، حیاتیاتی ماحول اور سمندری تعاون سمیت آٹھ شعبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔