چین کے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے مون جائی این کو جنوبی کوریا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

0

دس تاریخ کو  چین کے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے مون جائی این کو جنوبی کوریا کا صدر  منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی۔اپنے تہنیتی پیغام میں چینی صدر نے کہا کہ چین اور جنوبی کوریا دو اہم ہمسایہ ممالک ہیں ، فریقین کے درمیان پچیس برس قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد  تمام شعبوں میں  دو طرفہ تعلقات کو نمایاں فروغ ملا ہے جس کے لیے دونوں ممالک کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تبادلوں اور تعاون  سے قابل ذکر نتائج  اور  دونوں ممالک کے عوام کے لیے ٹھوس ثمرات حاصل کیے گئے ہیں ، ساتھ ساتھ علاقائی امن اور ترقی کے لیے تعمیری کردار ادا کیا گیا ہے۔ جناب شی نے کہا کہ چین  جنوبی کوریا سے اپنے تعلقات کو نمایاں اہمیت دیتا ہے  اور دو طرفہ تعلقات سے حاصل شدہ کامیابیوں کے مشترکہ تحفظ کے لیے جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون پر آ مادہ ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین  باہمی افہام و تفہیم اور  باہمی احترام کی بنیاد پر  سیاسی اعتماد سازی کی مضبوطی ، تنازعات کے مناسب حل اور رابطہ سازی و تعاون کے لیے پر عزم ہے  تا کہ دو طرفہ تعلقات کی صحت مندانہ اور مستحکم ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔  جناب شی نے اپنے تہنیتی پیغام میں مزید کہا کہ  دونوں ممالک اور عوام کے مفاد میں چین ۔جنوبی کوریا تعلقات کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے وہ مون جائی این کے ساتھ  کام کرنا چاہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here