چائنا موبائل، نیپال اور پاکستان سمیت ممالک کے ساتھ سرحد پار کیبل کے منصوبے کی تعمیر کو فروغ دے گا

0

آٹھ مئی کو چائنا موبائل نے ریاستی کونسل کی پریس کانفرنس میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی مشترکہ تعمیر میں حصہ لینے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ چائنا موبائل ،میانمار، نیپال، پاکستان اور کرغیزستان کے ساتھ سرحد پار کیبل کے منصوبے کی تعمیر کو فروغ دے گا۔
چائنا موبائل کے صدر شانگ بینگ نے کہا کہ بنیادی تنصیبات کی تعمیر کے حوالے سے چائنا موبائل نے خود اور مشترکہ تعاون کی شکل میں شمال مشرقی ایشیا،وسطی ایشیا،جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں آٹھ سرحد پار زمینی کیبل قائم کئے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ ایشیا و بحرالکاہل کے علاقے اور یورپی علاقے کی جانب پانچ بین الاقوامی سمندری کیبل قائم کئے۔ان اقدامات کے ذریعے انفارمیشن کی زمینی اور سمندر ی ہائی سپیڈ رسائی کو قائم کیا گیا ہے۔بنیادی مواصلات کی تنصیبات کے باہمی رابطے کے معیار اور بین الاقوامی بزنس کی کوآرڈینیشن کی صلاحیت کو بلند کیا گیا ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق نیپال اور چین کے درمیان آپٹیکل فائبر کا انٹرکنکشن منصوبہ مئی کے اختتام میں شروع ہو گا۔مزکورہ منصوبہ نیپالی ٹیلی کام اور چاِئنا ٹیلی کام کے مشترکہ تعاون سے چلایا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY