چین کے صدر شی جن پھنگ کا ںئے فرانسیسی صدر میکخواں کے نام تہنیتی پیغام

0

آٹھ تاریخ کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے میکخواں کو نیا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ فرانس پہلا ترقی یافتہ مغربی ملک ہے جس نے  چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔چین فرانس تعلقات اہم اسٹریٹجک اہمیت اور عالمی اثر و رسوخ کے حامل ہیں۔حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات خوشگوار  اور مستحکم انداز  میں  ترقی  کر رہے ہیں۔چین اور فرانس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن  کے  طور پر عالمی امن اور ترقی کے نصب العین کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔چین فرانس  خوشگوار اور مستحکم تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے عوام بلکہ ساری دنیا کے امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے فائدہ مند ہیں۔ چین فرانس کے ساتھ ہمہ پہلو اسٹریٹجک تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY