ورلڈ انٹیلکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل فرانکس گری جو چین میں دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کی سمٹ میں شرکت کریں گے نے حال ہی میں سی آر آئی کو انڑویو دیا۔ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ٹھوس تعاون کی ایک قسم ہے۔ یہ متعدد ترقی پزیر ممالک کے لئے ترقی کے اہم مواقع فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، اس سے گلوبلائزیشن کی ترقی کے لئے بھی مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ بیجنگ میں منعقد ہونے والی دی بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ ایک بہت ہی عمدہ پلیٹ فارم ثابت ہو گی۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی ایک بڑی خصوصیت تعاون کا طریقہ ہے۔ ماضی کے تجارتی معاہدوں کے مقابلے میں، یہ منصوبہ اس سے وابستہ ممالک کے درمیان قریبی تعلقات پر زیادہ توجہ دیتا ہے۔ جس سے تجارتی تعاون کی صلاحیت کو فروغ دیا جائے گا۔ یہ ٹھوس تعاون کی ایک قسم ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ انٹیلکچوئل پراپرٹی سسٹم کا قیام د ی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک میں انٹیلکچوئل پراپرٹی کےنظام کی بہتری کے لئے مفید ہوگا۔ جس سے عالمی انٹیلکچوئل پراپرٹی کے نظام کی ترقی کے لئے خدمات سرانجام دی جاسکیں گی۔ ورلڈ انٹیلکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں شرکت کے لئے تیار ہے۔