ایشیائی ترقیاتی بینک ایشیائی عوام کی اقتصادی عالمگیریت کے ثمرات کے حصول میں مثبت کردار ادا کررہا ہے،چینی وزیر خزانہ

0

ایشیائی ترقیاتی بینک کی کونسل کا پچاسواں سالانہ اجلاس چار سے سات تاریخ تک جاپان کے شہر یوکوہاما میں منعقد ہوا۔ چین کے وزیر خزانہ شیاو جے نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک مثبت کردار ادا کرتے ہوئے ایشیا کی مختلف معیشتوں، حلقوں اور عوام کی اقتصادی عالمگیریت کے ثمرات کے حصول میں مدد کرے گا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کو درمیانی اور اعلی آمدنی کے ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے اور خطے میں اقتصادی انضمام کے معیار کو بلند کرنا چاہیے۔اس کے ساتھ ساتھ بنیادی تنصیبات، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔اجلاس میں ایشیائی بینک اور ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کی جانب سے مشترکہ فنانسنگ اور معاشی و سماجی ترقی میں ان کے کردار کو سراہا گیا۔
جناب شیاو نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کا علاقائی تعاون اور چین کی جانب سے پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مقصد ایک دوسرے سے منسلک ہیں ۔خواہش ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق اسٹریٹجک تعاون کرے تاکہ ایشیا میں باہمی مواصلات و روابط کو آگے بڑھایا جا سکے اور خطے میں تعاون کی ترقی کو مزید گہرائی تک لایا جاسکے ۔
جناب شیاو نے زور دیا کہ ۱۹۸۶ میں ایشیائی ترقیاتی بینک میں شریک ہونے کے بعد چین نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ ہمہ پہلو، وسیع اور برابری کی سطح پر باہمی مفاد پر مبنی تزویراتی تعلقات قائم کیے۔چین ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ تعاون کے فروغ، غربت کے خاتمے اور مشترکہ خوشحالی کی تعمیر کی توقع رکھتا ہے ۔ اجلاس کے دوران جناب شیاو نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات کی اور دی بیلٹ اینڈ روڈ میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی حمایت اور چین کے ساتھ تعاون پر تبادلہ ء خیال کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY