دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے حوالے سے سلامتی تعاون مذاکرات کا بیجنگ میں انعقاد

0

چار تاریخ کو  دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے حوالے سے سلامتی تعاون مذاکرات کا  بیجنگ میں انعقاد کیا گیا جس میں بیس سے زائد ممالک کے حکام نے شرکت کی۔چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی و قانونی امور سے متعلق کمیشن کے سربراہ منگ چیان چھو  نے اس موقع پر کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے حوالے سے سلامتی کا تحفظ   اور  اس حوالے سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کا فروغ تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ منگ نے شرکاء پر زور دیا کہ  اطلاعات کے تبادلے ، سلامتی اور قانون  کے نفاذ  کے شعبہ جات میں وسیع تعاون کے فروغ کے لیے مذاکرات سے استفادہ کریں۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت  تجارت ،سرمایہ کاری اور بنیادی تنصیبات کے شعبے میں تعاون  کو فروغ ملا ہے،   بیجنگ میں اس حوالے سے عالمی تعاون فورم کے انعقاد سے باہمی  تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔مذاکرات میں شریک شرکاء کی جانب سے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے حوالے سے سلامتی کے شعبے میں تعاون کی مضبوطی کا عزم ظاہر کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here