تین مئی کو بھارت میں چینی سیفر لو جیاو حوئے نے انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرز کے ڈائریکٹر جنرل اور چین میں بھارت کے سابق سفیر نالن سوری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چین بھارت تعلقات ، دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے بارے میں بات چیت کی گئی۔
چین کے سفیر لو جیاو حوئے نے چین بھارت تعلقات کی ترقی اور دونوں ممالک کے درمیان تھنک ٹینک کے تبادلوں کے فروغ میں نالن سوری کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سالوں میں چین بھارت تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے ۔ مختلف سطحوں پر تعاون ہو رہا ہے ۔ خاص طور پر عوامی تبادلوں اور قانون کے نفاذ کے حوالے سے تعاون میں بڑی ترقی ہوئی ہے ۔ مستقبل میں فریقین کو اعلی سطحی تبادلے کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف شعبوں مٰیں ٹھوس تعاون کو گہرا کرنا چاہیئے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اختلافات پر قابو پاتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندی پر پہنچانا چاہیئے ۔
نالن سوری نے کہا کہ بھارت اور چین دونوں ترقی پزیر ممالک ہیں اور نئی ابھرتی ہوئِی اقتصادی قوتیں بھی ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں تعاون کے اہم ساتھی ہیں ۔ انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرز دونوں ممالک کے تھنک ٹینکس کے درمیان تعاون اور تبادلے کے فروغ پر تیار ہے ۔