تین مئی کو چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے فلپائن کے صدر روڈ ریگو ڈوئیڑیٹ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ۔
چین کےصدر جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ سال میری فلپائن کے صدر سے دو مرتبہ ملاقات ہوئی۔ ان ملاقاتوں میں چین فلپائن تعلقات کی ترقی اور اس کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہم اتفاق رائے ہوئے ۔دونوں ملکوں کے تعلقات کو جامع طور پر بہتر بنایا جارہا ہے۔اس وقت فریقین کے سیاسی باہمی اعتماد کو مسلسل گہرائی تک لایا جارہا ہے۔مختلف شعبوں میں تعاون جامع طور پر جاری ہے۔فریقین کے درمیان بحیرہ جنوبی چین کے حوالے سے بات چیت اور مشاورت کا چینل قائم ہوچکاہے۔یہ چین اور فلپائن کے عوام کے مفادات سے مکمل مطابقت رکھتا ہے۔جس کو ایشیا میں ہمسایہ ممالک اور عالمی برادری کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔چین اور فلپائن کو دوستانہ ہمسایہ تعاون کے ہدف پر قائم رہنا چاہیئے۔مختلف میدانوں میں حقیقی تعاون کو آگے بڑھانا چاہیئے اور دوںوں ممالک اور عوام کے مفادات کے لئے بھرپور کوشش کرنی چاہیئے۔
جناب شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ آسیان کے موجودہ چیئرمین ملک کی حیثیت سے فلپائن مشرقی ایشیا کے تعاون کو درست سمت کی طرف ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔جس کو چین بڑا سراہتا ہے۔۔فلپائن چین کا دوست ہمسایہ ہے اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے لئے اہم ساتھی ہے۔مجھے ا مید ہے کہ فلپائن کے صدر دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون سمٹ میں شرکت کے لیے چین آئیں گے اور ہم ایک بار پھر ملاقات کریں گے۔
فلپائن کےصدر نے کہا کہ اس وقت فلپائن اور چین کی دوستی اور اتحاد کو مضبوط بنایا گیا ہے۔فریقین کے مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو جلد بحال اور فروغ دیا جارہا ہے۔۔فلپائن چین کے ساتھ مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی بہتری اور ترقیاتی رجحان کو برقرار رکھا جاسکے۔