چین کے غربت کے خاتمے کے فنڈ کی جانب سے تعمیر کئےجانے والے نیپال میں دوسرے سکول کی سنگ بنیاد کی تقریب اتوار کے روز نیپال کے دارالحکومت کحٹمنڈو کی وادی میں واقع لالیتپور میں منعقد ہوئی ۔
یاد رہے کہ یہ سکول انیس سو اٹھاون میں قائم ہوا اور اس سکول میں طلباءو طالبات کی تعداد تقریباً سات سو ہے اور یہ سکول پچیس اپریل دو ہزار پندرہ کو آنے والے زلزلے میں تباہ ہو گیا تھا۔ چین کے غربت کے خاتمے کے امدادی فنڈ کے سابق ایگزیکٹو ڈپٹی سربراہ حہ ڈاو فونگ اور ان کی اہلیہ نے چین کے غربت کے خاتمے کے امدادی فنڈ کے ذریعے اس سکول کی تعمیر نو کے لیے مالی عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ۔
اطلاع کے مطابق تعمیر ومرمت کا کام ایک سال میں مکمل ہو گا ۔ اس موقع پر نیپال کے نائب صدر ننڈا بہادر پون نے عوامی امداد کے ذریعے نیپال میں کی جانے والی انسان دوست امدادی کارروائیوں کو سراہا اور چین کی جانب سے غربت کے امدادی فنڈ کا شکریہ ادا کیا ۔
اس سے قبل چینی کمپنی سو نینگ گروپ نے چین کے غربت کے خاتمے کے فنڈ کے ذریعے نیپال کے ایک اور سکول کی تعمیر نو کے لیے عطیہ دیا تھا اور اس کی تکمیل رواں سال جون میں ہو گی ۔