جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی مسلے کے حوالے سے چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کے درمیان تبادلہ خیال

0

اٹھائیس تاریخ کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی مسلے پر  کھلی وزارتی کانفرنس میں شرکت کے دوران برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن  سے ملاقات کی اور جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی مسلے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔فریقین کا خیال ہے کہ اس وقت جزیر نما کوریا کی صورتحال کی کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے اور قابو  سے باہر ہونے کا  خطرہ ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی وزارتی کانفرنس کا انعقاد بہت ضروری ہے۔مختلف فریقین کو ایٹم سے پاک بنانے کے ہدف پر قائم رہنا چاہیئے،شمالی کوریا سے متعلق سلامتی کونسل کی مختلف قراردادوں٘ کو سختی سے نافذ کرنا چاہیئے۔شمالی کوریا کے ایٹمی میزائل کے پروگرام کو روکنا چاہیئے۔اور اس کے ساتھ  بات چیت اورمذاکرات پر گامزن رہنا چاہیئے اور جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی مسلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لئے کوشش کی جانی چاہیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here