پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے چین کے صوبے ہونان میں پاکستان چین دوستی کے پودے لگا ئے

0

چین میں تعینات پاکستان کے سفیر جناب مسعود خالد نے  23 سے24 تارِیخ  تک چین کے صوبے ہونان کا دورہ کیا ، اور نائب گورنر حا باوسیانگ  اور محترمہ کانگ ینگ  اور پروفیسر کانگ ین، جو کے جنرل کانگ بیاو کی  دختران  ہیں کے ہمراہ ”   پاک چین دوستی،   بانس کاپودا  ” لگا کر افتتاح کیا ۔یہ پودا  حقیقت میں بانس کے اس درخت سے لیا گیا ہے   جو جنرل کانگ بیاو نے  کراچی پاکستان میں پاکستان ایمبسی  کی عمارت میں اسوقت لگایا تھا جب وہ 1956 سے 1959 تک پاکستان میں چین کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔  پودے لگانے کی  یہ تقریب لیلنگ شہر میں جنرل کانگ بیاو کے آباَئی گھر میں منعقد ہوئی  ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر جناب مسعود خالد نے   جنرل کانگ بیاو اور انکے خاندان کو نسلوں تک پاکستان کے دوست ہونے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ اور  جنرل کانگ بیاو کی تعریف کرتے ہوئے کہا  کے انہوں نے پاکستان اور چین کی دوستی کی مضبوط  بنیاد رکھی ۔  پاک چین دوستی کے بانس کے  پودے لگانے پر انہوں نے کہا کے یہ اس بات کی دلیل  ہے کے پاکستان اور چین کے درمیان  دوستی کے  رشتے کا بیج ایک ہی مٹی میں بویا گیا تھا ۔

اس سے قبل پاکستان کے سفیر نے صوبہ ہونان کے گورنر جناب سو تاچھہ سے ملاقات کی ، اس دوران  گورنر نے انہیں انکے صوبے کے حوالے سے مکمل تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں ہونان  صوبے کے ساتھ صنعت ، زراعت ، ثقافت ، خدمات ، اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے امکانات تلاش کرنے  کے حوالے سے پیشکش کی ۔  سفیر نے جناب  گورنر کو پاکستان اور چین کی دوستی کو مضبوط بنانے کے لئیے کامیاب شجرکاری اور پودے لگانے پر مبارک باد دی۔

SHARE

LEAVE A REPLY