چینی وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

0

اٹھائیس تاریخ کو چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے نیو یارک میں جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی مسئلے پر اقوام متحدہ کی وزارتی کانفرنس میں شرکت کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے ملاقات کی۔
وانگ ای نے کہا کہ انتونیو گوتیرس نے اقوام متحدہ کا  سیکرٹری جنرل بننے  کے بعد اقوام متحدہ  کو متحرک بنایا ہے،نئے خیالات پیش  اور نئے اقدامات کیے ہیں۔ چین اقوام متحدہ کی قیادت میں تکثیریت  کی حمایت کرتا ہے۔ موجودہ پیچیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے سب سے زیادہ مستند بین الاقوامی تنظیم کی حیثیت سے اقوام متحدہ کو  دنیا کے امن اور سکیورٹی اور انسانی ترقی کے لئے مزید اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔
انتونیو گوتیرس نے کہا کہ میں چین میں دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے فورم میں شرکت کے لئے پرامید ہوں۔ اقوام متحدہ کا سیکریٹریٹ  چین کےساتھ تعاون کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ چین کی طرف سے پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ اور ایشیائی انویسٹمنٹ بینک کے  قیام سمیت سلسلہ وار اقدامات دو ہزار تیس پائدار ترقی کے ایجنڈے اور موسمی تبدیلی پر قرار دار سے  مطابقت رکھتے ہیں۔  انہوں نےکہا کہ وہ چین کی جانب سے  بین الاقوامی امور میں  مزید خد مات سرانجام دینے کے حوالے سے پرامید ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here