خارجہ وانگ ای اور امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن کی ملاقات

0

اٹھائیس تاریخ کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تحت منعقدہ جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی مسلے پر وزارتی کانفرنس میں شرکت کے دوران امریکہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات کی۔
جناب وانگ ای نے کہا کہ چین کے  صدر مملکت شی جن پھنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان  تاریخی ملاقات  ہوئی ہے۔اس میں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔اور اس  سے چین امریکہ تعلقات  مستحکم ہوئے ہیں۔جو ایک سازگار آغاز ثابت ہوا ہے۔اور اس سے دنیا کو یہ مثبت پیغام ملا ہے کہ چین اور امریکہ تعاون کرنا چاہتے ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام کے مفادات کے حصول کے لئے مشترکہ کوشش کرنا چاہتے ہیں۔اور دنیاکے امن کے لئے خد مات سرانجام دینا چاہتے  ہیں۔
جناب  ریکس ٹیلر سن نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی  نیویارک میں منعقدہ جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی  مسئلے  پر سلامتی کونسل کی وزارتی کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور چین نے  تعمیری ذریعے سے جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی مسئلے  سمیت دیگر عالمی و علاقائی مسائل پر تعاون کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ یہ امریکہ کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔امریکہ چین کے ساتھ  تمام شعبوں میں اعلی سطح پر بات چیت کے اہتمام ،تبادلوں کو مضبوط  بنانے،تعاون میں اضافہ کرنے اور مختلف چیلنچز سے نمٹنے  کے لئے تیار ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY