چین کی معروف ٹیلی کام کمپنی چائنا یونی کام کا دی بیلٹ اینڈ روڈ پر واقع ممالک میں انٹر نیشنل رومنگ چارجز میں کمی کا اعلان

0

چین کی معروف ٹیلی کام کمپنی چائنا یونی کام نے یکم مئی سے دی بیلٹ اینڈ روڈ پر واقع ممالک  اور علاقوں میں انٹر نیشنل رومنگ چارجز میں کمی کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق چائنا یونی کام کی جانب سے اپنے صارفین کے لیے دی بیلٹ اینڈ روڈ پر واقع سترہ ممالک اور علاقوں میں کال کرنے کے لیے رومنگ چارجز میں باون فیصد کمی کی جائے گی جبکہ  انیس ممالک اور علاقوں میں ڈیٹا رومنگ چارجز میں پچھتر فیصد کمی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل چین کے سب سے بڑے ٹیلی کام ادارے چائنا موبائل کی جانب سے یکم مئی سے دی بیلٹ اینڈ روڈ پر واقع چونسٹھ ممالک  اور علاقوں میں رومنگ چارجز میں کمی کا اعلان کیا  گیا  تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY