چین نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ اور مکاو سے متعلقہ امور میں مداخلت سے باز رہے

0

چین نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ اور مکاو سے متعلقہ امور میں مداخلت سے باز رہے اور چین ۔یورپی یونین بہتر تعلقات کے لیے کردار دا کرے۔اس سے قبل یورپین کمیشن اور یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کی جانب سے چین کے دو خصوصی انتظامی علاقوں ہانگ کانگ اور مکاو کے حوالے سے سالانہ رپورٹس جاری کی گئی۔اس حوالے سے جمعرات کو  چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ہانگ کانگ اور مکاو کی  مادر وطن میں  واپسی کے بعد چین نے یورپی یونین کی مذکورہ سالانہ رپورٹس پر ہمیشہ اعتراض کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق چین میں ایک ملک دو نظام کے اصول کے تحت نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ چین یورپی یونین پر زور دیتا ہے کہ وہ ہانگ کانگ اور مکاو سے متعلقہ امور میں مداخلت سے باز رہے اور چین  اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے  کردار دا کرے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین ایک ملک دو نظام کے اصول پر سختی سے کاربند ہے جس کے تحت ہانگ کانگ اور مکاو کے لوگ مکمل آ زادی سے اپنے علاقوں کا انتظام سنبھال رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here