چینی ریڈ کراس فاؤنڈیشن کے مطابق چینی ریڈ کراس فاؤنڈیشن کے شاہراہ ریشم امدادی فنڈ کے تحت “چین پاک امدادی طبی ہنگامی مرکز “مئی کے آغاز میں پاکستان کے گوادر بندرگاہی علاقے میں فعال ہو جائے گا جس کی خاصیت” چائنیز سمائلنگ فیس کارڈ ” ہوگی۔
فروری دو ہزار سترہ میں چینی ریڈ کراس فاؤنڈیشن نے شاہراہ ریشم امدادی فنڈ قائم کیا۔ چین پاک طبی ہنگامی امدادی راہداری اور پیدائشی دل کی بیماری کے امدادی منصوبے اس فنڈ کے منصوبہ جات میں شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق چین پاک ہنگامی امدادی راہداری کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں چین پاک امدادی طبی ہنگامی مرکز کا قیام ہے ۔اس مرکز کا رقبہ تقریبا 500 مربع میٹر ہے جس میں بنیادی کلینک، ایمرجنسی علاج ، چھوٹی سرجری سے متعلقہ طبی سہولیات شامل ہیں۔
چینی ریڈ کراس فاؤنڈیشن کے اہلکار نے کہا کہ 8 مئی “عالمی ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ ڈے” ہے اور یہ “مسکراہٹ کا عالمی دن”بھی ہے ۔ چینی ریڈ کراس فاؤنڈیشن کو امید ہے کہ مسکراہٹ سرحد پار ترجمانی کرتے ہوئے چین پاک دوستی کو بڑھائے گی.