رواں برس چین اور دی بیلٹ ایند روڈ پر واقع ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، چین کی وزارت تجارت

0

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان  سن جی وین نے جمعرات کو  بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ   رواں برس چین اور دی بیلٹ ایند روڈ پر واقع ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون خوشگوار اور مضبوط  ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق رواں برس پہلی سہ ماہی کے دوران چین اور دی بیلٹ ایند روڈ پر واقع ممالک کے درمیان مصنوعات کی تجارت کی مجموعی مالیت 26.2  فیصد اضافے کے ساتھ  240  ارب امریکی ڈالر تک جا پہنچی ہے ، تین ماہ کے دوران مذکورہ ممالک کو چینی بر آ مدات کی مجموعی مالیت  پچھلے سال کے مقابلے میں 15.8  فیصد اضافے سے 937.6 ارب یوان  رہی جبکہ در آ مدات 42.9 فیصد اضافے سے 717.7 ارب یوان تک جا پہنچی ہیں۔

ترجمان کے مطابق چین کی جانب سے دی بیلٹ ایند روڈ پر واقع تینتالیس ممالک  میں غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری کی مالیت 2.95 ارب امریکی ڈالر رہی جبکہ چین میں 781 نئی کمپنیاں قائم کی گئیں جس میں سرمایہ کاری کی کل مالیت 8.45 ارب یوان رہی۔ ترجمان کے مطابق دی بیلٹ اینڈ روڈ پر واقع ممالک میں چینی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی مقبول ہو  رہی ہے، چینی اداروں نے جنوری سے مارچ تک کے عرصے کے دوران  اکسٹھ ممالک میں 952منصوبوں پر دستخط کیے ہیں جن کی مجموعی مالیت 22.27 ارب امریکی ڈالر بنتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY