دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے اہمیت کا حامل ہے

0

اقوام متحدہ کے صنعتی ترقیاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل لی یونگ نے کہا ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
حال ہی میں جرمنی میں ہنا ور صنعتی میلے  میں شرکت کے دوران انہوں نے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 2008 کے عالمی مالیاتی بحران کے بعد عالمی معیشت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا  رہا ہے ۔جس سے  تجارت ، سرمایہ کاری ، مالیات پر بھی  منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ، اسی تناظر   میں چینی حکومت نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کا منصوبہ پیش کیا ۔ اس منصوبے کی نہ صرف  تاریخی بنیاد وسیع ہے بلکہ موجودہ دور میں اس سے مختلف ممالک کو زمینی اور بحری زرائع سے ایک دوسرے سے منسلک  کیا جا سکتا ہے جس سے تجارت ، معیشت ، سرمایہ کاری کے حوالے سے دو طرفہ تعلقات فروغ پائیں گے ،  عالمی تجارت ترقی کر سکے گی اور عالمی مالیاتی بحران سے پیدا ہونے والے منفی اثرات دور   کیے جا سکیں گے ساتھ ساتھ ترقی کا ایک نیا راستہ بھی مل سکے گا۔
لی یونگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کا بنیادی مقصدغربت کا خاتمہ ہےاور غربت کے خاتمے کا سب سے موئثر طریقہ اقتصادی ترقی ہے ۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے نے اس ایجنڈے کی تکمیل کے لیے حمایت اور مثبت تقویت فراہم کی ہے ۔اس لیےدی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY