اقوام متحدہ میں کینیا کے نمائندے ماچاریا کامو نے ستائیس تاریخ کوایک انٹر ویو میں کہا کہ افریقی ملکوں کے ساتھ چین کے باہمی تعاون کا لائحہ عمل انتہائی سود مند ثابت ہوا ہے۔چین کی جانب سے پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ افریقی خطے کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔
جناب کاماو نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ باہمی مفادات اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کے تصور پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں تیز رفتار اقتصادی ترقی کے باوجود افریقی ممالک کو غربت، روزگار کی فراہمی سمیت مختلف چیلنجوں کا سامنا رہا ہے۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے افریقہ کی معاشی ترقی کے لیے نئے مواقع میسر آ ئیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کینیا سمیت دیگر افریقی ممالک کے لئے دی بیلٹ انڈ روڈ منصوبے کے تحت بنیادی تنصیبات کی تعمیر کے منصوبے انتہائی پر کشش ہیں۔خشکی ، فضائی اور سمندری نقل و حمل کی بنیادی تنصیبات اور مواصلاتی زرائع کی ترقی سے متعلقہ ممالک میں رابطوں کو فروغ ملے گا جس سے افریقی ممالک کی معیشت ترقی کرے گی۔