متعلقہ فریقوں کا شمالی کوریا کے حوالے سے سلامتی کونسل کی تمام قرارداد وں پر عمل درآمد ضرور ی ہے، چینی وزیرِ خارجہ

0

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے چھبیس تاریخ کو اپنے  جرمن ہم منصب اور نائب چانسلر گبرائیل  کے ہمراہ نامہ نگاروں سے ملاقات  کی۔ ملاقات کے دوران  انہوں نے کہا کہ متعلقہ فریقوں کو شمالی کوریا کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کو نسل کی جانب سے پیش کردہ قراردادوں  پر حقیقی طور پر عمل کرنا چاہیے۔

جناب وانگ  ای نے کہا کہ حالیہ دنوں میں جزیرہ نما کوریا کی صورتحال  پر امن رہی ہے، یہ جزیرہ نما کوریا کے تمام باشندوں اور امن پسندوں کی خواہشات کے  مطابق ہے۔اور  یہ موجودہ  صورتحال عوام  کی کوششوں اور  متعلقہ فریقوں کے صبروتحمل کا نتیجہ ہے۔اس کے ساتھ ساتھ جزیرہ نما کوریا کی صورتحال بدستور نازک  بھی رہی ہے ۔چین نے متعلقہ فریقوں  سے کشیدگی میں اضافے  کے لئے کوئی کارروائی نہ کرنے کی اپیل کی۔

جناب  وانگ ای  نے کہا کہ اس وقت اولین ترجیح جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی مسائل کو مذاکرات سے جلد  حل کرنا ہے۔جرمنی نے چین کی جانب سے  جزیرہ نما کوریا کی صورت ِ حال کے حوالے سے پیش کردہ  منصفانہ موقف  کی حمایت کی۔ چین کا موقف ہے کہ شمالی کوریا میزائل تجربا ت نہ کرے جبکہ جنوبی کوریا  تھاڈ نظام کی تنصیب نہ کرے۔  ا س منصفانہ اور یکساں موقف کا مقصد  تمام  فریقوں کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے، اور یہ صرف پہلا قدم ہے۔چین کا حتمی مقصد جزیرہ نما کوریا میں غیر ایٹمی صورتحال اور پرامن نظام  کا  قیام ہے چین تعمیری کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here