بنگلہ دیش،چین،بھارت اور میانمار اقتصادی راہداری کے مشترکہ تحقیق ورکنگ گروپ کے تیسرے اجلاس کابھارت میں انعقاد

0

بنگلہ دیش،چین ، بھارت  اور میانمار کی اقتصادی راہداری کے مشترکہ تحقیق کے ورکنگ گروپ کا تیسرا اجلاس پچیس تا چھبیس تاریخ تک بھارت کے شہر کولکتہ میں منعقد ہوا۔بنگلہ دیش، چین، بھارت اور  میانمار چاروں  ممالک کے نمائندوں نے مشترکہ تحقیقی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا.
چار وں ممالک کے نمائندوں نے کہا کہ  مشترکہ تحقیقی رپورٹ  میں باہمی رابطوں ، توانائی، سرمایہ کاری اور فنانسنگ،سامان اور خدمات کی تجارت،پائیدار ترقی اور ثقافتی تبادلے سمیت دیگر اہم شعبوں میں  تبادلے اور تعاون کے حوالے سے اتفاق رائے کیا گیا۔ اجلاس میں اگلے مرحلے کے اہداف طے کئے گئے اورمنٹس آف دی  میٹنگ  پر دستخط کئے گئے۔.چاروں فریقوں نے  مشترکہ سٹڈی رپورٹ  کی تکمیل کے  بعد بنگلہ دیش،چین ، بھارت  اور میانمار  کی حکومتوں کے  مابین  فریم ورک کے لئے مشاورت شروع کیے جانےپر ا تفاق کیا۔ اجلاس میں دو ہزار اٹھارہ کی پہلی ششماہی میں  میانمار میں مشترکہ تحقیق کے ورکنگ گروپ کے  چوتھے اجلاس کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔.

SHARE

LEAVE A REPLY