مقامی وقت کے مطابق چھبیس تاریخ کو امریکہ میں تعینات چین کے سفیر چھوے تھیئن کھائی نے سی این این کو انٹرویو دیا ۔ انٹرویو میں انہوں نے چین امریکہ کے سربراہوں کی باہمی ملاقات اور جزیرہ نما کوریا کی صورت حال کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے ۔
چین امریکہ سربراہی ملاقات کے حوالے سے چھوے تھیئن کھائی نے کہا کہ چین اور امریکہ کے سربراہوں نے فلوریڈا میں ایک دوسرے سے ملاقات کی ، دونوں رہنماوں نے نے خوشگوار انداز میں تبادلہ خیال کیا ۔ یہ ملاقات کامیاب اور ثمرات کی حامل تھی ۔ اس ملاقات سے چین امریکہ تعلقات کو واضح سیاسی رہنمائی فراہم کی گئی ہے ۔ اس مثبت پیش رفت سے رائے عامہ کی طرف سے چین امریکہ تعلقات کی ترقی کے حوالے سے تشویش کو ختم کیا گیا ہے ۔ ہم اس بات پر خوش ہیں ۔
جزیرہ نما کوریا کےا یٹمی مسئلےکے حوالے سے چھوے تھیئن کھائی نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کا ایٹمی مسئلہ چین اور امریکہ سمیت مختلف فریقوں کو درپیش مشترکہ مسئلہ ہے ۔ اس مسئلے پر چین کا موقف واضح ہے کہ جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک رکھا جائے ، جزیرہ نما کوریا کے امن کاتحفظ کیا جائے اور سفارتی طریقے سے موجودہ مسئلے کو حل کیا جائے ۔ مختلف فریقوں کو اس مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوشش کرنی چاہیئے ۔ یہاں ہم مختلف فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور جزیرہ نما کوریا کی صورت حال کو مزید خراب کرنے کا عمل نہ کرنے کی اپیل کرتےہیں ۔