چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گن شوانگ نے چھبیس تاریخ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی کوریا میں تھاد اینٹی میزائل نظام کا قیام اس خطے میں اسٹریٹجک توازن کو توڑے گا اور اس سے جزیرہ نما کوریا کی صّورتحال میں مزید کشیدگی پیدا ہو گی ۔ اور خطے کے امن اور استحکام میں کوئی مدد نہیں ملے گی ۔ اور یہ عمل چین کی اسٹریٹجک سلامتی کے لیے بھی نقصان دہ ہے ۔ چین، امریکہ اور جنوبی کوریا سے اپیل کرتا ہے کہ وہ خطے کی کشیدگی میں اضافے اور چین کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے اقدام کو بند کریں ، تھاد نظام کی تنصیب کو ختم کریں ۔ چین اپنے مفادات کے دفاع کے لیے لازمی اقدامات اختیار کرے گا ۔
یاد رہے کہ جنوبی کوریا کی وزارت دفاغ نے چھبیس تاریخ کو اس بات کی تصدیق کی کہ تھاڈ نظام کے کچھ آلات کو، جس میں موبائل لانچنگ پیڈ، راڈار، جنریٹر شامل ہیں، اسی تاریخ کو جنوبی کوریا کے گینگ سانگ بوڈو کی سونگجو کاؤنٹی میں نصب کیا گیا۔
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکہ نے تھاڈ میزائل دفاعی نظام کے کچھ آلات کی ترجیحی طور پر تنصیب کا فیصلہ کیاہے۔ تاکہ تھاڈ نظام کی جنگی صلاحیت کو حقیقی بنایا جا سکے۔
جنوبی کوریا کی پولیس کی جانب سے گالف کورس کے راستے کی ناکہ بندی کے لئے ہزاروں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ مقامی باشندوں نے نامہ نگار کو بتایا کہ اسی دن تھاڈ نظام کی تنصیب کے دوران مقامی باشندوں ، تھاڈ کے خلاف کچھ امن پسندوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں چھ زخمی ہو گئے اور انہیں قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔