چین کی جانب سے بنگلہ دیش کو زرعی آلات کی فراہمی

0

 پچیس تاریخ کو ڈھاکہ میں چین کی جانب سے بنگلہ دیش کو زرعی آلات دیے جانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ بنگلہ دیش میں تعینات چین کے سفیر  ما مینگ چھانگ اور بنگلہ دیش کی وزراتِ زراعت کے قائم مقام سیکر ٹری معین الدین عبداللہ نے اس تقریب میں شرکت کی۔
اطلاع کے مطابق  مذکورہ زرعی آلات میں فصل کاٹنے والی مشین، ٹریکٹرز  سمیت دیگر  آلات  شامل ہیں۔یہ آلات بنگلہ دیش کے مختلف علاقوں میں زرعی سروس سینٹر ز کو دیئے جائیںگے اور  مفت استعمال کے لئے مقامی کسانوں کے  دیے جائیںگے۔
چینی سفیر ما مینگ چھانگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان  آلات کی فراہمی  بنگلہ دیش کے عوام کے لئے گہری دوستی کا مظہر ہے ۔امید ہے کہ ان آلات سے بنگلہ دیش کی زرعی پیداواری میں مدد ملے گی۔چین زرعی افراد کی ٹریننگ ، متعلقہ تیکنیکی تبادلے اور  زرعی آلات  سمیت  ٘مختلف میدانوں میں بنگلہ دیش کے ساتھ زیادہ قریبی تعاون  کا خواہاں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY