چین نے دوسرا طیارہ بردار جہاز لانچ کر دیا

0

چھبیس تاریخ کی صبح چین کا  دوسرا طیارہ بردار  جہاز چین کے شہر ڈا لیئن کے ایک جہاز ساز کارخانے میں  لانچ کیا گیا ۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فوجی کمیشن کے نائب چیئر مین فان چھانگ لونگ نے تقریب میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ چین نے خودیہ طیارہ بردار  جہاز تیار کیا ہے ۔ ۲۰۱۳ کے نومبر میں اس کو بنانے کا آغاز ہوا ، اب تک طیارہ بردار  جہاز کا مرکزی حصہ مکمل ہوا ہے ، ڈرائیونگ فورس اور بجلی کےنظاموں کو  بھی لگاد یا گیا ہے ۔منصوبے کے مطابق  اگلے مرحلے میں اس طیارہ بردار جہاز کی تنصیبات کوڈی بگکیا جائے گا اور بیرونی تیاری کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا ۔اس کے ساتھ ساتھ لنگر کی آزمائش بھی  کی جائے گی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY