جرمن چانسلر انجیلامرکل کی چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات

0

پچیس تاریخ کو جرمن چانسلر انجیلامرکل نے برلن میں چین جرمنی سیکیورٹی اینڈ  اسٹریٹجک مذاکرت کے  تیسرے دور میں شرکت کے لئے سرکاری دورے پر   جرمنی آنے والے چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔

مرکل نے جرمنی اور چین کے تعلقات میں حاصل مثبت پیش رفت کی تعریف کی۔اور رواں سال سلسلہ وار تبادلوں  سے دونوں ممالک کے ہمہ پہلو تزویراتی پارٹنر شپ کو نئی تقویت ملنے کی توقع رکھی۔انہوں نے چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی حمایت کی۔ اپنے شیڈول کی وجہ سے وہ اپنی جگہ  وزیر معیشت و توانائی  کو دی بیلٹ اینڈ روڈ  عالمی تعاون  فورم میں شرکت کے لئے بیجنگ  بھیجیں گی۔انہوں نے فورم کے کامیاب انعقاد پر اپنی  پر خلوص خواہش کا اظہار کیا۔

جناب وانگ ای نے کہا کہ رواں سال چین جرمنی سفارتی تعلقات کی پینتالیسویں سالگرہ ہے۔اس موقع سے فائدہ اٹھا کر چین جرمنی اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو ایک نئی منزل تک  پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔چین دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون  فورم میں جرمنی کی جانب سے آنے والے نمائندوں  کو خوش آمدید کہے گا۔آئندہ  دونوں ممالک کے درمیان سلسلہ وار اعلی سطح پر میل جول  بڑھے گا۔ چین کو امید ہے کہ اس سے کثیر الطرفہ نظام  برقرار رکھنے ، اقوام متحدہ کے منشور کے تحفظ اور پر امن طریقے سے عالمی تنازعات کے حل سمیت واضح  پیغام مل سکے گا ۔ تاکہ آزاد تجارتی نظام کے تحفظ، کھلی معیشت کی تعمیر اور گلوبلائزیشن کے صحت مندانہ  فروغ کے حوالے سے نئے اتفاق رائے  قائم ہو سکیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY