چین کی جانب سے پہلے جیو انفارمیشن سروے کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

0

چین کی ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر کی جانب سے چوبیس تاریخ کو  چین کے پہلے جیو انفارمیشن سروے کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق چین میں7.56  ملین مربع کلومیٹر رقبہ سرسبز ہے جبکہ 153,000 مربع کلو میٹر رقبے پر عمارات پھلی ہوئی ہیں۔ چین کے قومی ادارہ  برائے سروے ، نقشہ کشی اور جیو انفارمیشن  کے مطابق انسانی ہاتھوں سے بنائے جانے والے ڈھانچہ جات مثلاً سڑکیں اور عمارات کے حوالے سے بھی معلومات سروے کا حصہ ہیں۔تین سال تک جاری رہنے والے سروے کا آ غاز 2013 میں کیا گیا اور پچاس ہزار افراد کے ساتھ ساتھ  مصنوعی سیاروں ، ڈرونز اور تھری ڈی لیزر اسکیننگ کا سہارا بھی لیا گیا۔حکام اور ماہرین کے مطابق مذکورہ سروے چین میں  عام آ دمی کی روزمرہ زندگی سے قریبی وابستہ ہے اور سروے سے حاصل شدہ معلومات چین کی معاشی سماجی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کریں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here