چین نے عراق کی معاشی تعمیر نو میں فعال کردار جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے

0

چوبیس تاریخ کو  چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی اپنے عراقی ہم منصب ابراہیم ال جعفری سے ایتھنز میں ملاقات ہوئی جس میں چینی وزیر خارجہ کی جانب سے عراق کی معاشی تعمیر نو میں فعال کردار جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا  گیا۔ وانگ نے کہا کہ عراق نے عالمی سطح پر دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور چین عراق کی آ زادی ، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔ چینی وزیر خارجہ نے اس موقع پر  چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے لیے عراق کی حمایت کو سراہا اور کہا کہ  چین عراق کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کے جلد عمل در آ مد کے لیے تیار ہے۔عراقی وزیر خارجہ نے جنگ کے بعد عراق کی تعمیر نو ، استحکام اور ترقی میں چین کے فعال کردار کو سراہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here