چائنا ٹیلی کام انٹرنیشنل لمیٹڈ کے جنرل منیجر ڈن شیاو فونگ نے چوبیس تاریخ کو میڈیا کو بتایا کہ آئندہ پانچ سالوں کے دوران چائنا ٹیلی کام مواصلاتی شاہرہ ریشم کی تعمیر کے لیے ایک ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی اور گذشتہ دس برسوں کی محنت کے نتیجے میں چین پاک مواصلاتی راہداری کی تعمیر کے حوالے سے رواں برس حقیقی پیش رفت ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ چین پاک مواصلاتی راہداری کا مرکز پاکستان ہے اور افغانستان بھی اس سے منسلک ہو گا ۔ اس منصوبے کے علاوہ چین ، لاوس اور تھائی لینڈ کے درمیان مواصلات کا منصوبہ ، شاہراہ ریشم سے وابستہ ممالک کے درمیان کیبل کا منصوبہ اور چین ، میانمار ، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان مواصلاتی راہداری کی تعمیر کا عمل بھی بخوبی جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ چار مواصلاتی لائنوں کے استعمال کا آغاز رواں برس اور آ ئندہ برس کے دوران کیا جائے گا۔