چوبیس تاریخ کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی اپنے مصری ہم منصب سامع شوخری سے ایتھنز میں قدیم تہذیبوں سے متعلق منقعد ہونے والے اجلاس کے دوران ملاقات ہوئی جس میں فریقین کی جانب سے دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ وانگ نے کہا کہ مصر چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تعمیر میں ایک اہم شراکت دار ہے اور فریقین کے درمیان دو طرفہ تعلقات مستحکم انداز سے آ گے بڑھ رہے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین عالمی امور میں مصر کے ساتھ قریبی روابط اور مشاورت کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات مصر کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے اور فریقین کے درمیان عالمی امور سے متعلق قریبی موقف اور بہتر روابط پائے جاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مصر دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت چین کے ساتھ تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے مذاکرات پر آ مادہ ہے۔