عالمی بینک اور ایشیئن انفراسٹراکچر انویسٹمنٹ بینک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کی یاداشت پر دستخط

0

عالمی بینک اور  ایشیئن انفراسٹراکچر انویسٹمنٹ بینک نے تیئس تاریخ کو واشنگٹن میں باہمی تعاون کے فروغ کے بارے میں ایک یاداشت پر دستخط کئے۔
اسی دن عالمی بینک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مزکورہ یاد اشت  میں ترقیاتی فنڈ ریزنگ ، افرادی تبادلے سمیت شعبوں میں دونوں بینکوں کے درمیان تعاون کا ڈھانچہ مرتب کیا گیا ہے اور  علاقائی اور  قومی سطحوں پر باہمی تعاون اور  مفاہمت کے لئے بنیاد ڈالی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پچھلے سال اپریل میں عالمی بینک اور  ایشیئن انفراسٹراکچر انویسٹمنٹ بینک نے مشترکہ فنڈ ریزنگ پر ایک فریم ورک طے کیا تھا ۔اس وقت دونوں فریقوں نے پاکستان اور  آزربائیجان سمیت ملکوں میں مشترکہ فنڈ ریزنگ  کے کل پانچ پروجیکٹس پر تعاون کیا ہے۔
اس بیان میں عالمی بینک نے بتایا کہ  دونوں فریق آنے والے دوبرسوں میں باہمی تعاون کے منصوبوں پر بات چیت کر رہے ہیں۔بائیس تاریخ کو عالمی بینک اور  ایشیئن انفراسٹراکچر انویسٹمنٹ بینک سمیت متعدد کثیرالطرفہ ترقیاتی محکموں نے  مشترکہ فنڈ ریزنگ  کے منصوبوں کی تعداد میں اضافے کا وعدہ کیا  تاکہ بنیادی تنصیبات میں سرمایہ کاری کےلئے نجی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔اور دنیا کی پائیدار اور شراکت دار  ترقی  کے عمل کو مضبوط کیا جا سکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY