چین کی نائب وزیر اعظم کی ایران کے نائب صدر سے ملاقات

0

چین کی نائب وزیر اعظم لیو ین ڈونگ نے بائیس اپریل کوتہران میں  ایرانی نائب صد سورینا ستاری سے ساتھ ملاقات کی۔

چین کی نائب وزیر اعظم لیو ین ڈونگ نے کہا کہ بین الاقوامی اور علاقائی صورت حال کی پیچیدہ تبدیلیوں کے تناظر میں چین اور ایران  کے تعلقات ہمیشہ  مستحکم ترقی کو برقرار رکھےہوئے ہیں ۔دونوں ممالک اہم لمحات اور اہم مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔گزشتہ سال جنوری میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ایران کے دورے کے دوران ایرانی رہنمأوں کے ساتھ  اسٹریٹجک منصوبہ قائم کیا۔اس کے بعد ایک سال میں دونوں فریقوں نے  سیاسی، اقتصادی اور تجارت، توانائی، زراعت اور  ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون میں اہم پیش حاصل کی ۔ امید ہے کہ ان کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے رہنمأوں کے طے شدہ اتفاق کو تعاون کے ٹھوس نتائج میں تبدیل کیا جا سکے گا۔

 ایرانی نائب صد سورینا ستاری نے کہا کہ ایران کو امید ہے کہ چین کے ساتھ  اقتصادی و تجارتی، توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کےشعبوں میں تعاون کو مضبوط   بنایا جائے گا ،دونوں ملکوں کے عوام کے درمیاں ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیا جائے گا  اور “دی بیلٹ اینڈ روڈ “کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا۔ یقین ہے کہ چین کی نائب وزیر اعظم کیو ین ڈونگ کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کی ترقی میں مدد ملے گی۔

مذاکرات کے بعد چین کی نائب وزیر اعظم لیو ین ڈونگ  اور  ایرانی نائب صدر سورینا ستاری نے  سائنس اور ٹیکنالوجی، ثقافت اور آرٹ کے شعبوں میں  دوطرفہ تعاون کی  دستاویزات پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی .

SHARE

LEAVE A REPLY