چین اور آسٹریلیا نے پہلی دفعہ اعلی سطحی سکیورٹی ڈائیلاگ کے حوالے سے مشترکہ بیان جاری کیا

0

آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن مینگ جیان جو نے آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکولم ٹرن بل سے ملاقات کرتے ہوئے چین اور آسٹریلیا کے درمیان اعلی سطحی سیکورٹی ڈائیلاگ کے نظام کا آغاز کیا۔ ملاقات کے بعد فریقیں نے پہلے چین آسٹریلیا اعلی سطحی سکیورٹی ڈائیلاگ کے مشترکہ بیان پر دستخط کئے۔
بیان میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک انصاف اور قانونی امور کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دیں گے ، دو طرفہ اعلی سطحی سکیورٹی بات چیت، وفود کے تبادلے اور  مشترکہ تربیت کے ذریعے باہمی صلاح و مشورے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
دونوں ممالک ایک پرامن، محفوظ، کھلی اور تعاون پر مبنی معلومات کے تبادلے اور  مواصلاتی نظام اپنائیں گئے ۔ فریقین  اعلی سطحی سیکورٹی ڈائیلاگ کے نظام  کے تحت سائبر جرائم کی حوصلہ شکنی کے لئےمعلومات کے تبادلے کا نظام قائم کریں گئے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ، فریقین اس بات پر متفق ہوئے کہ باہمی احترام کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی دونوں ملکوں کے مفادات سے مطابقت رکتھی ہے۔ فریقین انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بھی ٹھوس تعاون جاری رکھیں  گے۔
بیان میں فیصلہ کیا گیا کہ چین اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اعلی سطحی سکیورٹی ڈائیلاگ دو ہزار اٹھارہ میں چین میں منعقد ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY