جی 20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہوں کی کانفرنس امریکہ میں منعقد

0

جی 20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہوں کی کانفرنس بیس تاریخ سے اکیس تاریخ تک امریکہ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں موجودہ عالمی اقتصادی صورتحال، ترقی کے ڈھانچے، بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے اور عالمی مالیاتی انتظام سمیت موضوعات پر بحث کی گئی۔ چین کے وزیر خزانہ شاؤ جیئے اور چینی عوامی بینک کے سربراہ جو شیاؤ چھوان کی قیادت میں چینی وفد نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔
شاأؤ جیئے نے کہا کہ سال دوہزار سترہ سے چین کی اقتصادی ترقی میں مثبت عناصر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پہلی سہ ماہی میں چین کی معیشت میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چھ اعشاریہ نو فیصد کا اضافہ ہوا۔ سپلائی سائیڈ اصلاحات کے فروغ کے ساتھ ساتھ، چین پرامید ہے کہ رواں سال معیشت میں چھ اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ ہوگا۔ یہ عالمی اقتصادی ترقی کے لئے مزید خدامات سرانجام دے سکے گی۔
جو شیاؤ چھوان نے پرزور الفاظ میں کہا کہ گرین مالیات کا فروغ بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ دنیا بھر میں متعدد ممالک گرین مالیات کی اپیل کا مثبت جواب دیتے ہیں۔ جو شیاؤ چھوان نے جی 20کے اراکین سے گرین مالیات کے فروغ کی مزید حمایت کرنے کی اپیل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here