چین کی اقتصادی صورتحال مجموعی طور پر اچھی ہے، لیکن ممکنہ مالیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کی ضرورت ہے، لو جی وے

0

چین کے نیشنل سوشل سیکورٹی فنڈ کے چیئرمین لو جی وئے نے اکیس تاریخ کو کہا کہ اس وقت چین کی اقتصادی ترقی میں موثر تبدیلی آئی ہے۔ اقتصادی ڈھانچے کی اصلاحات کو تیری سے فروغ دیا جارہا ہے۔ معیشت کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم رہی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ، ممکنہ مالیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کی ضرورت ہے۔
یہ بات انہوں نے بیجنگ میں منعقدہ چین کی خزانہ سوسائٹی کے  دوہزار سترہ کے سالانہ اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی سائڈ اصلاحات کو ابتدائی پیش رفت  ملی  ہے۔ لیکن اقتصادی اضافے کے حوالے سے کچھ چیلنجز درپیش ہیں۔ چین کی اندرونی معیشت کے سلسلے میں مقامی پیداوار    کو مزید مضبوط بنایا جانا چاہئے۔ چین میں  لیوریج کی شرح دو سو پچاس فیصد  ہے، ممکنہ مالیاتی خطرات موجود ہیں۔  اس کے علاوہ، بین الاقوامی اقتصادی صورتحال میں  غیر یقینی بھی موجود ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here